Saturday, April 4, 2015

روزنامہ حدیث نمبر 50: دنیا کی بہترین متاع

0 comments
روزنامہ حدیث نمبر 50: دنیا کی بہترین متاع

    انسان دنیا کو برَتْ کر چھوڑ جاتا ہے, رب تعالیٰ فرماتا ہے '' قُلْ مَتَاعُ الدُّنْیَا قَلِیْلٌ'' ترجمہ کنزالایمان:تم فرما دو کہ دُنیا کا برتنا تھوڑا ہے ۔۵،النساء ۷۷)

    صوفیاء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ،اگر دنیا دین سے مل جائے تو لازوال دولت ہے قطرے کو ہزار خطرے ہیں دریا سے مل جائے توروانی طغیانی سب کچھ اس میں آجاتی ہے اور خطرات سے باہر ہو جاتا ہے۔
    عورت کو بہترین متاع اس لئے فرمایا گیا کہ نیک بیوی مرد کو نیک بنا دیتی ہے،وہ اُخروی نعمتوں سے ہے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے '' رَبَّنَا اٰ تِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً'' کی تفسیر میں فرمایا (یعنی ) خدایا ہم کو دنیا میں نیک بیوی دے اور آخرت میں اعلیٰ حور عطا فرما اور آگ'' یعنی خراب بیوی'' کے عذاب سے بچا۔جیسے اچھی بیوی خدا کی رحمت ہے ایسی ہی بری بیوی خدا کا عذاب ہے۔ (مراٰۃ المناجیح، ج ۵،ص۴)

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔